اس جوان کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اس کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے دوسرے 27 جوانوں کو بھی احتیاطی طور پر کوارنٹین کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد صنعتی شہر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 43 پر پہنچ چکی ہے۔ جن میں 19 مریض کورونا کو شکست دے کر گھر واپس جا چکے ہیں۔ جبکہ ایک مریض کی موت ہوگئی ہے۔ اس طرح ابھی 23 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بھیونڈی: سی آر پی ایف کا ایک جوان کورونا سے متاثر - شہر میں کل 17 کنٹینمنٹ زون ہیں
ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں ڈیوٹی پر تعینات سی آر پی ایف کا ایک جوان بھی کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
سی آر پی ایف کا ایک جوان کورونا سے متاثر
کارپوریشن ذرائع کے مطابق اس وقت ٹاٹا امنترا سرکاری کوارنٹین سینٹر میں 493 اور 334 افراد کو ہوم کوارنٹین کیا گیا ہے۔ شہر میں کل 17 کنٹینمنٹ زون ہیں۔