اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: مارپیٹ کے الزام میں کارپوریٹر پر مقدمہ درج - شدید طور پر زخمی کردیا

مالیگاؤں کے ایک کارپوریٹر پر الزام ہے کہ اس نے اسٹیل کی راڈ سے حملہ کر کے ٹیلر اشتیاق احمد محمد سلیم عمر 40 برس کو شدید طور پر زخمی کر دیا ہے جس کے بعد اس کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

a case has been registered against a corporator for assault in malegaon maharashtra
مالیگاؤں: مارپیٹ کے الزام میں کارپوریٹر پر مقدمہ درج

By

Published : Feb 28, 2021, 9:34 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مولانا عمرین چوک میں رہائش پذیر اشتیاق احمد محمد سلیم عمر 40 برس جو پیشے سے ٹیلر ہے، گذشتہ روز پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں کارپوریٹر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ کارپوریٹر محمد امین محمد فاروق نے جعفرنگر نعمت سیٹھ کے شاپنگ کے سامنے اس کے سر پر اسٹیل کی راڈ سے حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کردیا ہے۔

موصول اطلاع کے مطابق، گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اشتیاق احمد نامی شخص شدید طور پر زخمی نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پوارواڑی پولیس اسٹیشن

مہاراشٹر کابینہ وزیر سنجے راٹھوڑ مستعفی

مالیگاؤں: نابالغہ کی مبینہ خودکشی

اشتیاق احمد نے بتایا کہ کارپوریٹر محمد امین آئے دن کپڑوں کی سلائی کو لے کر تکلیف دیا کرتا تھا اور بقیہ پیسے کو لے کر ہی مارپیٹ ہوئی ہے۔

فریادی اشتیاق احمد کے بقیہ پیسے طلب کرنے پر کارپوریٹر محمد امین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس سے مارپیٹ کی اور شدید طور پر زخمی کردیا۔

اس سلسلے میں پوارواڑی پولیس نے ملزم محمد امین اور اس کے ایک ساتھی مزمل نامی شخص کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور زخمی اشتیاق احمد کو مالیگاؤں کے سوات ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس نے دفعہ 34/506/323/307/32/2021 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details