حج 2023 میں پورے ملک سے 9500 لوگوں نے اپنے حج پر جانے کا ارادہ ملتوی کیا ہے ان میں صحت کی خرابی ، شادی، موت ،منگنی کو لیکر عازمین نے اپنی مشکلات بتا رہے ہیں۔جسکی وجہ سے وہ حج کے سفر پر جانے سے قاصر ہیں جبکہ ویٹنگ میں 8000 س زائد لوگ ہیں۔ جنہیں ان کینسل ہونے والوں کی فہرست میں پر کیا جائیگا۔حالانکہ حج کی مقررہ فیس زیادہ ہونے کے سبب حج پر نا جانے والوں کی کوئی عرضی حج کمیٹی کو نہیں موصول ہوئی۔
آپ کو بتا دیں کہ ریاست اتر پردیش کے تقریباً 300 عازمین حج کا پہلا قافلہ اتوار کو لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا ہے دریں اثنا، ہوائی اڈے کے ترجمان نے کہا کہ پہلی پرواز کے تمام 288 مسافروں کو سعودیہ ایئر لائنز کی پرواز میں سوار ہونے سے قبل ضلعی انتظامیہ اور ایئرپورٹ حکام نے استقبال کیا۔جب کہ ممبئی سے 7 جون کو حج کا قافلہ روانہ کیا جائیگا۔ اترپردیش کے کل 26,786 عازمین حج پر جائیں گے اس بار ریاست کے لیے 31 کوٹہ مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن کم لوگوں نے درخواست دی اور اس لیے 26,786 لوگوں کو حج کے لیے منتخب کیا گیا۔