مار پیٹ کا یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ریلوے ملازم کی خاتون نے پٹائی کردی، ویڈیو وائرل - mumbai news
ممبئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر موبائل چوری کرنے کے معاملے میں ٹکٹ کاونٹر پر کام کرنے والے ریلوے ملازم کو خاتون نے بری طرح زود و کوب کیا۔
علامتی تصویر
نندنی بولکر نامی خاتون اپنی ساتھی دوست کے ساتھ ممبئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن سے کھار جانے کے لیے ٹکٹ خریدنے کے لیے ٹکٹ کاونٹر پر گئی۔ اسی دوران ان کی ساتھی کا موبائل کاونٹر پر چھوٹ گیا۔
انہوں نے کاونٹر پر موجود ملازم سے تفتیش کی تو انہوں نے انکار کردیا۔ لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں موبائل لیتے ہوئے دکھایا گیا۔ جس کے بعد خاتون نے ٹکٹ کاونٹر پر بیٹھے ملازم سے سختی سے باز پرس کی تو موبائل فون ان کے ہی پاس ملا جس کے بعد خاتون نے ان کی زبردست پٹائی کی۔