اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے 920 نئے معاملے، تین کی موت

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں کورونا کے 920 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا سے ہلاک والوں کی تعداد 1,48,457 ہو گئی ہے۔ new corona deaths cases in Maharashtra

مہاراشٹر میں کورونا کے 920 نئے معاملے، تین کی موت
مہاراشٹر میں کورونا کے 920 نئے معاملے، تین کی موت

By

Published : Apr 8, 2023, 10:57 AM IST

ممبئی:ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 926 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس انفیکشن کی وجہ سے تین مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 81,48,599 جب کہ مرنے والوں کی تعداد 1,48,457 ہو گئی ہے۔ صحت افسران نے بتایا کہ ممبئی میں سب سے زیادہ 276 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ یہ گذشتہ روز کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔ اس انفیکشن کی وجہ سے بالترتیب گوندیا، کولہاپور اور رائے گڑھ اضلاع میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔ محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.12 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ کیرالہ، مہاراشٹر اور دہلی میں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ان ریاستوں کے 10 یا اس سے زیادہ اضلاع میں مثبتیت کی شرح 10فیصد سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، دہلی، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور ہریانہ کے 5 یا اس سے زیادہ اضلاع میں مثبت شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔ بتا دیں کہ جمعرات کے روز مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 803 نئے کیس درج ہوئے تھے اور تین مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ وہیں مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 276 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ بی ایم سی کے جاری کردہ کووڈ بلیٹن کے مطابق ممبئی میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 98.2 فیصد ہے۔ ممبئی میں فعال کیسوں کی تعداد 1376 ہے۔ جمعرات کو ممبئی میں کورونا کے 216 نئے کیس سامنے آئے تھے اور ایک مریض کی موت ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details