ہلاک شدگان میں کسم پی گپتا (45)، جیوتسنا پی گپتا (50)، پدمیال ایم گپتا (51) اور دیگر 6 افراد کی لاشیں شامل ہیں۔
45 سالہ نیہا گپتا کو جسے کل رات ملبے سے نکالا گیا تھا، سرکاری سر جے جے اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتلائی جارہی ہے۔

راحتی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں اب تک 18 افراد کو نکالا جا چکا ہے، جن میں سے گزشتہ روز 6 افراد ہلاک ہوئے اور آج تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
موجودہ بارش کی تباہی سے ممبئی میں عمارتوں کے گرنے کے دو بڑے حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں، جی پی او کے قریب فورٹ میں 5 منزلہ بھانوشالی بلڈنگ اور مضافات کے ملاڈ نامی علاقے میں واقع مالونی، مغرب کے کلکٹر کمپاؤنڈ میں تین منزلہ عمارت کا گرنا شامل ہیں ۔
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ، وزیر ہاؤسنگ جتیندر اوہاڑ اور دیگر نے کل شام فورٹ علاقے میں جائے حادثے پر پہنچ کر راحتی کاموں کا جائزہ لیا تھا۔