اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mumbai Building Collapse: ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، 11 ہلاک

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مغربی ملاڈ کے مالونی علاقے میں تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس میں 11 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم
ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم

By

Published : Jun 10, 2021, 5:56 AM IST

Updated : Jun 10, 2021, 9:09 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مغربی ملاڈ کے مالونی علاقے میں چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس میں 11 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

وشال ٹھاکر

یہ حادثہ رات تقریباً 11 پیش آیا جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ آٹھ دیگر شدید زخمی ہیں جنہیں بی ڈی بی اے نگر جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت عمارت میں بچوں سمیت کئی افراد موجود تھے۔

واقعہ کے فوری بعد فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا۔ مقامی پولیس اور لوگوں کی مدد سے ملبے میں پھنسے 15 افراد کو بچایا گیا۔ پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے ابھی بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Last Updated : Jun 10, 2021, 9:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details