جس کے بعد مشتعل اہل خانہ اور مقامی افراد نے اس حادثہ کو لیکر زبردست ہنگامہ کیا۔
پولیس نے خاطی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر گرفتار کرتے ہوئے کچرا گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ہے، مگر دیررات تک میونسپل انتظامیہ کا کوئی بھی افسر نہیں پہچ سکا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق روہت وجے لونڈے 6 برس اپنی والدہ کے ہمراہ بھیونڈی شہر کے نائگاؤں سلامت پورہ کی سڑک کے کنارے سے ایس ٹی ڈپو کی طرف دیر رات تقریباً 11 بجے گزر رہا تھا اسی درمیان شہر کا فضلہ لیکر ایک تیز رفتار کچرا گاڑی (گھنٹہ گاڑی) ایم ایچ 05 آر 7914 گائتری نگر ڈمپنگ گراؤنڈ کی طرف جارہی تھی۔ اس نے شاہراہ کے کنارے سے گزرنے والے معصوم روہت کو زوردار ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ جسے مقامی افراد نے پکڑ کر پٹائی کی۔
لوگوں نے شدید طور سے زخمی روہت کو اندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے گئے مگر تب تک اسکی موت ہوچکی تھی۔