اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 871 نئے کیسز، 15 اموات - 871 new corona virus cases in marhatwada

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 871 نئے کیسز سامنے آئے اور 15 مریضوں کی موت ہوگئی۔

Breaking News

By

Published : Mar 4, 2021, 11:33 AM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 871 نئے کیسز سامنے آئے اور 15 مریضوں کی موت ہوگئی۔ طبی حکام نے جمعرات کو اطلا ع د ی کہ مراٹھواڑہ علاقہ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان ایک دن میں سامنے آنے والے یہ سب سے ز ائد کیسز ہیں۔

تمام ضلع صدر دفاتر سے یو این آئی کی طرف سے جمع کی گئی معلومات کے مطابق اورنگ آباد، علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کورونا کے 371 نئے کیسز سامنے آئے اور 7 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد بیڑ میں 80 نئے کیسز سامنے آئے اور چار افراد کی موت ہوگئی۔ جالنہ میں 192 نئے کیسز سامنے آئے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔

لاتور میں 48 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ہنگولی میں 36 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ناندیڑ میں 69 پربھنی میں 59 اور عثمان آباد میں 16 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details