مہاراشٹر میں ممبئی مہانگر کے 86 افسران کا تبادلہ کیا گیا۔ ان میں وہ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بھی شامل ہیں جن سے سچن وازے معاملے میں این آئی اے نے پوچھ تاچھ کی تھی۔
شہر کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کرائم انٹیلی جنس یونٹ میں وازے کے ساتھی اے پی آئی ریاض الدین قاضی کو مقامی اسلحہ یونٹ میں بھیج دیا گیا ہے، جو کہ نسبتاً کم اہم محکمہ مانا جاتا ہے۔