ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 810 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ کی طرف سے جاری بلیٹن کے مطابق، نئے کیسوں کے ساتھ، ریاست میں کووڈ-19 سے متاثرین کی کل تعداد 80,97,294 ہو گئی ہے۔ New coronavirus Cases in Maharashtra
اس کے علاوہ اس عرصے کے دوران اس وبا سے 1012 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک افراد کی کل تعداد بڑھ کر 79,37,588 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 1,48,229 مریض اپنی جان گنوا چکے ہیں۔