اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں : کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی - کورونا ٹیسٹ میں 6652 مریض منفی

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس سے اب تک کل 862 مریض مثبت پائے گئے۔ جس میں سے 719 مریض صحتیاب اور 64 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مالیگاؤں : کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی
مالیگاؤں : کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی

By

Published : Jun 12, 2020, 5:03 PM IST

فی الحال مالیگاؤں شہر میں کورونا کے 79 کیسز ہیں۔ اسی طرح سے ابتک کل 7514 کورونا ٹیسٹ میں 6652 مریض منفی پائے گئے۔ مالیگاؤں شہر سب سے پہلے سول ہسپتال میں کورونا مریضوں کی طبی جانچ شروع کی گئی تھی۔ بعد ازاں جیون ہسپتال، منصورہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، نیا فاران ہسپتال اور حج ٹریننگ سینٹر قدوائی روڈ کو قرنطینہ مرکز بنایا گیا۔

وہیں کارپوریشن کی جانب سے اوپن گراونڈ ٹینٹ ہزار بیڈ پر مشتمل قرنطینہ مرکز درے گاؤں میں بنانے کی تیاری شروع کی گئی۔ لیکن کورونا مریضوں کی تعداد ایک دم سے کم ہونے لگی تو کارپوریشن کی جانب سے دو سو بیڈ کا نیا کووڈ سینٹر سہارا ہسپتال نیا بس اسٹینڈ کے سامنے بنایا گیا۔ اسی طرح سے جب مالیگاؤں شہر ریڈ زون قرار دیا گیا تو شہر کے کل 90 علاقوں کو سیل کرتے ہوئے پولیس تعینات کردی گئی تھی۔

دوسری جانب سے کورونا مریضوں کے اہل خانہ کو بغرض قرنطینہ مالیگاؤں ہائی اسکول، جے اے ٹی کیمپس، ایم ایس کی کالج، لوکمانیہ تلک اسکول، دلاور ہال، قریش جماعت خانہ اور منصورہ ہاسٹل میں رکھا گیا تھا۔ فی الحال ایسے مریضوں کے اہل خانہ کو گھر میں ہی کورنٹائن کی مدت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details