اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کہ 75 نئے کیسز

اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 17125 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 558 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کہ 75 نئے کیسز
اورنگ آباد میں کورونا کہ 75 نئے کیسز

By

Published : Aug 11, 2020, 2:20 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 11 اگسٹ کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 75 نئے مریض سامنے آئے ہیں، تو وہین ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 17125 ہوگئی ہیں، سات۔ ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ تشویش بڑھ گئی ہے۔

وہیں ضلع میں 558 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے اور 12537 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔ جبکہ 4030 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھوم پائے۔


وہیں انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپوٹ بنائے گئے ہیں، کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details