اردو

urdu

By

Published : Apr 10, 2021, 11:50 AM IST

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7323 نئے کیسز

مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع اورنگ سب سے زیادہ متاثر رہا ہے ، جہاں سب سے زیادہ 1،413 نئے کیسز درج کئے گئے، وہیں 32 افراد کی موت بھی واقع ہوگئی ۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7323 نئے کیسز
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 7323 نئے کیسز

مہاراشٹر کے مراٹھواڑا علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 7,323 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 90 افراد کی موت ہو گئی۔ طبی احکام نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی ۔

یواین آئی کی جانب سے تمام ضلع صدر مقامات سے جمع کردہ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع اورنگ سب سے زیادہ متاثر رہا ہے ، جہاں سب سے زیادہ 1،413 نئے کیسز درج کئے گئے، وہیں 32 افراد کی موت بھی واقع ہوگئی ۔

اس کے بعد ناندیڑ میں 1650 نئے کیسز سا منے آئے ہیں اور 27 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ پربھنی میں 845 نئے کیسز سامنے آئے اور 13 افراد کی موت ہو گئی ہے۔وہیں جالنہ میں 523 کیسز اور آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ بیڑ میں 735 کیس اور پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ لاتور میں 1404 کیسز اور دو افراد کی موت، ہنگولی میں 195 کیسزاور دو افراد کی موت ہو گئی اور عثمان آباد میں 564 کیسز اور ایک شخص کی موت ہو گئی ۔

دریں اثنا مہا راشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر کووڈ -19 کے 58،993 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ جس سے ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 88 ہزار 540 ہوگئی ہے، جبکہ 301 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں تعداد 57 ہزار 329 ہوگئی ہے۔


اسی دوران ریاست میں 45،391 مریضوں کے صحتیاب ہو نے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 26 لاکھ 95 ہزار 65 ہوگئی ہے۔ ریاست میں شفایابی کی شرح 81.96 فیصد اور شرح اموات 1.74 فیصد ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details