اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں کورونا سے اب تک 71 افراد ہلاک - مالیگاؤں کورونا ڈیٹیل

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں 9 اپریل 2019 کو کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوئی تھی۔

مالیگاؤں میں کورونا سے اب تک 71 افراد ہلاک
مالیگاؤں میں کورونا سے اب تک 71 افراد ہلاک

By

Published : Jul 3, 2020, 8:56 PM IST

مالیگاؤں میں 10 اپریل کو کورونا سے پہلی ہلاکت ہوئی، وہیں شہر بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا، اور اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

شہر کے بڑا قبرستان میں 23 مارچ تا 5 جون کے درمیان کل 1248 اموات کا اندراج کیا گیا، جن میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 بتائی گئی، جب کہ متعدد متوفین کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

وہیں گزشتہ برس بڑا قبرستان میں اپریل اور مئی کے دوران مجموعی طور پر 347 اموات کا اندراج کیا گیا تھا۔ اور جون 2018 میں صرف 177 کا اندراج ہوا تھا۔

مالیگاؤں میں کورونا سے اب تک 71 افراد ہلاک

عائشہ نگر قبرستان میں اپریل 2020 میں 133 اموات، مئی، 188 اموات کا اندراج کیا گیا ہے جب کہ 8 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔اور دیگر 8 متوفین کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

بڑا قبرستان اور عائشہ نگر قبرستان میں کئے گئے اموات کے اندراج کے مطابق مالیگاوں شہر میں گزشتہ 23 مارچ سے جولائی کے وسط تک کل 1569 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مالیگاوں میونسپل کارپوریشن محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 27 جون تک شہر میں کل 980 کورونا مریض پائے گئے ہیں جن میں اب تک 71 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔فی الحال72 متحرک مریض ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details