زخمی شخص کو علاج کے لیے اس کے اہل خانہ ممبئی لے جارہے تھے تبھی راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کے پانچ گھنٹوں میں شانتی نگر پولیس نے قتل میں ملوث سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ انصار نگر میں تناؤ کے پیش نظر پولیس کا بندوبست کیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق اکرم انصاری 48 برس ہفتہ کی رات تقریباً 12 بجے موٹر سائیکل سے اپنے گھر جارہے تھے۔ راستے میں ملزم استخار سید نے اسے روک کر کہا کہ اس کے بھائی اختر سید کے خلاف پوسکو کے تحت درج مقدمہ واپس نہ لینے کے سبب عدالت سے اسے ضمانت نہیں مل رہی ہے۔
بھیونڈی: ایک شخص کا بہیمانہ قتل اکرم انصاری نےدرج مقدمہ واپس لینے سے انکار کردیا۔ جس پر طیش میں آکر ان لوگوں نے اکرم انصاری پر جان لیوا حملہ کرکے شدید زخمی کردیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ شدید زخمی اکرم کو ممبئی لے جارہے تھے تبھی راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔
واقعے کے بارے میں اطلاع ملنے پر ، شانتی نگر پولیس اسٹیشن کی سینئر پولیس انسپکٹر ممتا ڈیسوزا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ڈپٹی کمشنر پولیس راجکمار شندے کی رہنمائی میں ، قتل میں ملوث سات افراد کو حراست میں لیا۔
شانتی نگر پولیس نے ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 326،324،504،506،143،147،148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ پولیس نے اکرم انصاری کی موت کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرکے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔