صحت حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ اسی عرصے کے دوران اس خطہ میں کورونا وائرس سے 26 مزید افراد کی موت ہوگئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع اورنگ آباد کورونا وائرس سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کووڈ 19 کے 125 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور سات افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ضلع بیڈ میں 90 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مراٹھواڑہ: کورونا کے مزید 691 نئے کیسز، 26 افراد ہلاک
مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 691 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
مراٹھواڑہ: کورونا کے مزید 691 نئے کیسز، 26 افراد ہلاک
اس کے علاوہ عثمان آباد میں کورونا وائرس کے 109 نئے کیسز اور چھ افراد ہلاک، ضلع لاتور میں 147 نئے کیسز اور چار افراد کی موت ،ضلع جالنہ میں 37 نئے کیسز اور دو افراد ہلاک، ضلع ناندیڑ میں 170، ضلع پربھنی میں 65 اور ضلع ہنگولی میں 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وہیں ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 73272 کورونا کیسز اور 926 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔