اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستانی جیل سے 18 برس بعد رہا ہونے والی خاتون کی روداد

اٹھارہ برس بعد پاکستانی جیل سے بھارت کی ایک ایسی خاتون کو رہائی نصیب ہوئی جن کا کوئی قصور نہیں پھر بھی انہیں برسوں جیل میں رکھا گیا۔

پاکستانی جیل سے رہا ہونے والی خاتون
پاکستانی جیل سے رہا ہونے والی خاتون

By

Published : Jan 27, 2021, 11:39 AM IST

گزشتہ 18 برسوں سے پاکستان کی جیل میں قید مہاراشٹر کے شہر اورنگ باد کی 65 سالہ خاتون حسینہ دلشاد احمد کو حال ہی میں لاہور کی ایک جیل سے رہا کیا گیا وہ گزشتہ روز اورنگ آباد پہنچیں۔

پاکستانی جیل سے رہا ہونے والی خاتون

سنہ 2002 میں حسینہ خاتون اپنے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان پہنچی تھی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

پولیس سے ملی تفصیلات کے مطابق 65 سالہ بزرگ خاتون حسینہ دلشاد احمد 2002 میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے پاکستان کے شہر لاہور گئی تھی لیکن وہ اپنے رشتہ داروں سے مل نہیں سکی اور انہیں پولیس نے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا تھا اور اب 18 برس گزر جانے کے بعد حسینہ دلشاد احمد کی پاکستان جیل سے رہائی ہوئی۔

کُچھ ماہ قبل 65 سالہ حسینہ دلشاداحمد خاتون کی رہائی ہوئی تھی اور وہ بھارت پہنچ گئی تھیں لیکن کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن تھا جِس کی وجہ سے وہ امرتسر کے ایک آشرم رہ رہی تھی۔ کورونا وبا کا اثر کم ہونے کے بعد بزرگ خاتون کے رشتے داروں اور پولیس کی مدد سے انہیں 26 جنوری کو امرتسر سے ناندیڑ ہوائی جہاز کے ذریعے لایا گیا اور ناندیڑ سے بذریعہ ٹرین شام میں وہ اورنگ آباد پہنچیں۔

ریلوے اسٹیشن پر پولیس محکمہ کے اعلی افسران اور خاتون کے رشتے داروں نے حسینہ دلشاد احمد کا استقبال کیا۔

حسینہ دلشاد احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بھارت آنے کے بعد انہیں بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔ انہوں نے اورنگ آباد پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details