مراٹھواڑہ خطے میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے قہر کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 647 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ آٹھ مریض اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 647 نئے کیسز - تین افراد کی موت
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ میں کورونا کا قہر جاری ہے، مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 647 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 647 نئے کیسز
طبی عہدیداروں نے یہ اطلاع منگل کو دی ہے۔ تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ جانکاری کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفیکشن کے 225 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور تین افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد ناندیڑ 20 اور دو اموات، لاتور میں 41 نئے کیسز اور دو اموات، پربھنی میں 33 نئے معاملات اور ایک موت، جالنہ میں 178 ، بیڈ میں 52، ہنگولی میں 22 اور عثمان آباد میں آٹھ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔