پولیس ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بھیونڈی کے کون گاؤں پولیس اشٹیشن کی حدود میں واقع سرولی پاڑا علاقے کا ہے۔ یہیں کی رہنے والی ماہی کماری مہتو نامی بچی پیر کی شام تقریباً ساڑھے 8 بجے گھر کے باہر پٹاخہ جلا رہی تھی۔
اسی درمیان وہ اچانک لاپتہ ہوگئی اہل خانہ نے پوری رات اسے کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملی دیر رات اہل خانہ نے کون گاؤں پولیس اشٹیشن میں گمشدگی درج کرایا جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے بھی کافی تلاش کیا مگر بچی کو ڈھونڈھنے میں ناکام رہی۔
صبح اٹھ بجے بھیونڈی کون گاؤں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ سرولی ایم آئی ڈی سی واقع پائپ لائن کے نزدیک جھاڑیوں میں ایک بچی کی لاش پڑی ہے۔
6 سالہ معصوم کی جنسی ہراسانی کے بعد قتل۔ویڈیو جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت گمشدہ ماہی کماری مہتو کے طور پر کرتے ہوئے پنچنامہ کر آئی جی ایم ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
کون گاؤں پولیس نے اغوا، جنسی ہراسانی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔
اس معاملے کی جانکاری پاتے ہی ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور اس معاملے میں سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے