کلیان کٹیمانوالی ناکہ کے قریب بی ونگ بالاجی بلڈنگ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز پائے جانے کے بعد پوری عمارت کو حکام نے سیل کردیا ۔
مہاراشٹر: ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت - 6 from family test positive for COVID-19
مہاراشٹر کے ضلع تھانے کے کلیان میں ایک کنبہ کے چھ افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی، جیسے ہی رپورٹ کی اطلاع موصول ہوئی اس علاقے کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کردیا گیا۔
مہاراشٹر: ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر عمارت کو صاف کرنے کا عمل فوری طور پر شروع کیا گیا ۔ گذشتہ رات عمارت کے دوسرے حصے کے لوگوں کے نمونے بھی جانچ کے لیے گئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد 3651 ہوگئی ہے، جب کہ 365 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور 211 افراد اب تک اس مہلک بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں۔