اردو

urdu

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 583 نئے کیسز کی تصدیق

By

Published : Oct 22, 2020, 11:16 AM IST

مہاراشٹر میں حال میں کورونا کے 1.52 لاکھ مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ دیکھ بھال مراکز میں چل رہا ہے۔

مراٹھواڑا میں کورونا کے 583 نئے کیسز کی تصدیق
مراٹھواڑا میں کورونا کے 583 نئے کیسز کی تصدیق

مہاراشٹر کے مراٹھواڑا علاقے کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ19) وبا کے 583 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

اس مدت میں ان آٹھ اضلاع میں کورونا سے 17 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے، ضلع ہیڈکوارٹروں کی طرف سے جاری تعداد کے مطابق آٹھ اضلاع میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر لاتور میں 83 نئے معاملے سامنے آئے اور چھ لوگوں کی موت ہوئی۔

اس کے بعد بیڈ میں 87 معاملے سامنے آئے ہیں اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے، ناندیڑ میں 103 معاملے درج کئے گئے ہیں اور دو اموات ہوئی ہیں، عثمان آباد میں 62 معاملے سامنے آئی ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے، جالنا میں 56 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی

وہیں اورنگ آباد میں 157 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے، پربھنی میں 22 کیسز درج کیے گئے اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے، ہنگولی میں 13 معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس دوران، مہاراشٹر میں کورونا کے کل 8 ہزار 142 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 180 لوگوں کی موت ہوئی ہے، مہاراشٹر میں اب تک کورونا متاثرین کے 16لاکھ 17 ہزار معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 42 ہزار 633 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے، ریاست میں کورونا کے 14 لاکھ 15 ہزار مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

مہاراشٹر میں حال میں کورونا کے 1.52 لاکھ مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں اور کووڈ دیکھ بھال مراکز میں چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details