اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: اقلیتوں کے لیے ساڑھے پانچ سو کروڑ مختص - اقلیتوں کے ریزرویشن

مہاراشٹر حکومت نے آج ایوان میں اپنا بجٹ پیش کیا، اس میں اقلیتوں کے لیے ساڑھے پانچ سو کروڑ مختص کیے گئے۔

مہاراشٹر میں اقلیتوں کے لیے ساڑھے پانچ سو کروڑ مختص
مہاراشٹر میں اقلیتوں کے لیے ساڑھے پانچ سو کروڑ مختص

By

Published : Mar 6, 2020, 4:35 PM IST

یاد رہے کہ پچھلی حکومت میں اقلیتوں کے لیے جو رقم مختص کی گئی تھی، وہ رقم اقلیتوں پر استعمال ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے رقم حکومت کے پاس ہی رہی لیکن اس بار کامن مینیمم پروگرام کے تحت تشکیل کی گئی حکومت نے اقلیتوں کے لیے ساڑھے پانچ سو کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

یہ رقم اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔

ریاستی وزیر اقلیتی امور نواب ملک نے کہا کہ 'پچھلی حکومت نے اس رقم کو اقلیتوں کے لیے مختص تو کیا لیکن خرچ ہی نہیں کیا۔' ۔

مہاراشٹر میں اقلیتوں کے لیے ساڑھے پانچ سو کروڑ مختص

ملک نے اقلیتوں کے ریزرویشن کو لے کر کہا کہ 'حکومت کے ٹیبل پر یہ تجویز پہنچنے کے لیے ایک طریقہ ہوتا ہے، اس کے تحت حکومت تک یہ تجویز پہنچ جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details