اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے 549 نئے معاملے - مہاراشٹر خبر

ریاست مہاراشٹر کے کوویڈ کے مجموعی کیسوں کی تعداد بڑھ کر 81,04,854 ہوگئی ہے، جب کہ تین اموات کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد 1,48,267 ہوگئی ہے۔ new case of Corona has been registered in Maharashtra

کورونا
کورونا

By

Published : Sep 6, 2022, 9:26 AM IST

مہاراشٹرا میں منگل کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق کووڈ 19 کے 549 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

ریاست کے مجموعی کیسوں کی تعداد بڑھ کر 81,04,854 ہوگئی ہے، جب کہ تین اموات کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد 1,48,267 ہوگئی ہے۔

new case of Corona has been registered in Maharashtra

بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 748 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے اور انہیں اسپتالوں س ڈسچارج کردیا گیا، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 79,48,974 ہوگئی۔

ریاست کی صحت یابی کی شرح نمایاں طور پر 98.07 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 8,162 فعال کووڈ 19 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے 1205 نئے معاملے

بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ مراٹھواڑہ کے لاتور ضلع میں 4 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details