اردو

urdu

ETV Bharat / state

خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے 510 نئے کیسز - کورونا وائرس

خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 510 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد مہاراشٹر میں کورونا کیسز کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے 510 نئے کیسز
خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے 510 نئے کیسز

By

Published : Oct 25, 2020, 2:30 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے510 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔ اسی عرصے کے دوران ان آٹھ اضلاع میں جان لیوا وبا سے 17 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے 510 نئے کیسز

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 151 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس کے بعد ضلع بیڈ میں 77 کیسز اور پانچ اموات ، ضلع ناندیڑ میں 76 کیسز اور ایک موت، ضلع عثمان آباد میں 67 کیسز اور تین اموات ، ضلع لاتور میں 54 نئے کیسز اور ایک موت ، ضلع جالنہ میں 59 نئے کیسز اور ایک کی موت ، ضلع پربھنی میں 14 کیسز اور ایک شخص کی موت اور ضلع ہنگولی میں سات کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دریں اثنا مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کل 6،417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 137 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ریاست مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کے 16.38 لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور اس وبا سے 43،152 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے 14.55 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

فی الحال مہاراشٹر کے مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹرز میں کورونا کے 1.40 لاکھ مریض زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مراٹھواڑہ میں کورونا کے نئے معاملے

ABOUT THE AUTHOR

...view details