ایک جانب جہاں پورے ملک میں پلاسٹک پر پابندی عائد ہے اور حکومت عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ مسلسل پلاسٹک کا استعمال نہ کریں، لیکن مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر کو پلاسٹک کے استعمال پر 5000 روپئے جرمانہ ادا کرنا پڑا۔
دراصل چند روز قبل آئی اے ایس افسر آستیک کمار پانڈے نے مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے کمشنر کا عہدہ سنبھالا ہے۔
اس موقع پر شہر کے کئی میونسپل کارپوریشن افسران آستیک پانڈے کو مبارکباد دینے پہنچے تھے، اسی طرح اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر رام چندر مہاجن ایک گلدستہ لے کر کمشنر کے دفتر پہنچ گئے۔
لیکن رام چندر مہاجن یہ گلدستہ ایک پلاسٹک کیری بیگ میں ڈال کر کمشنر کے دفتر میں پہنچے تھے اور اسی بات سے ناراض ہوکر کمشنر نے پلاسٹک کی کیری بیگ استعمال کرنے پر مہاجن کو پانچ ہزار روپئے کا جرمانہ بھرنے کا حکم دیا۔