اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کورونا متاثرین کی تعداد 495 تک پہنچی - اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن

ڈسٹرکٹ سول سرجن نے جمعہ کے روز ضلع میں 495 افراد کے کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے اور اب تک اس کی وجہ سے 12 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 30 افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 495 تک پہنچی
اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 495 تک پہنچی

By

Published : May 9, 2020, 4:25 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں عالمی وبا کووڈ ۔19 کے 17 نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 500 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ سول سرجن نے جمعہ کے روز ضلع میں 495 افراد کے کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے اور اب تک اس کی وجہ سے 12 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 30 افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔

کورونا سے متاثر 17 مریضوں میں سے 10 مرد اور سات خواتین ہیں۔

ان نئے معاملات میں سنجے نگر(6) مکندواڑی میں (4)، بابر کالونی میں (2)، بھوانی نگر، آسفیہ کالونی ، رام نگر اور سلک مل کالونی میں بالترتیب ایک ۔ ایک مریض پائے گئے ہیں۔

قبل ازیں جمعہ کے روز اس ضلع میں 100 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جن میں انڈین بٹالین فورس کے 73 جوان بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details