اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد مہا نگر پالیکا کے دوائی اسٹور سے 48 ریمڈیسیور انجکشن چوری - اورنگ آباد مہا نگر پالیکا کے دوائی اسٹور سے 48 ریمڈیسیور انجکشن چوری

اورنگ آباد کے میلٹرون کووڈ کیئر سنٹر میں 31 ہزار روپئے مالیات کے 48 ریمڈیسیور انجیکشن غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اورنگ آباد مہا نگر پالیکا کے دوائی اسٹور سے 48 ریمڈیسیور انجکشن چوری
اورنگ آباد مہا نگر پالیکا کے دوائی اسٹور سے 48 ریمڈیسیور انجکشن چوری

By

Published : Apr 28, 2021, 6:37 PM IST

ریاست مہراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد شہر میں ریمڈیسیور انجکشن کی کالا بازاری اور انجیکشن چوری کے معاملوں میں اِضافہ ہو رہا ہے۔


اورنگ آباد مہا نگر پالیکا کے کووڈ کیئر سنٹر میلٹرون کے دوائی اسٹور سے 48 ریمڈیسیور انجکشن کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے، ان 48 انجکشن کی قیمت 31 ہزار کے قریب بتائی جارہی ہے۔

اورنگ آباد کے میلٹرون کووڈ کیئر سنٹر میں 31 ہزار روپئے مالیات کے 48 ریمڈیسیور انجیکشن غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیتا پڈالکر نے کہا ہے کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کو میلٹرون سنٹر کے دوائی کے گودام سے انجیکشن کی چوری ہونے کی خبر ملی ہے ریمڈ سیویر انجیکشن چوری معاملے میں ایک ڈاکٹر کے علاوہ چار دیگر افراد کو نوٹس دیا گیا ہے۔

اورنگ آباد مہا نگر پالیکا کے دوائی اسٹور سے 48 ریمڈیسیور انجکشن چوری

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کمشنر کی جانب سے شو کاسٹ نوٹس دیا گیا ہے اور چوبیس گھنٹوں میں اِن سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کے جواب کے بعد ہی معاملہ درج کیا جائیگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details