مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 438 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران 13 مریض ہلاک ہوگئے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔
تمام ضلع ہیڈکوارٹرز سے تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد ضلع سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چار افراد کی موت ہوئی۔
اس کے بعد لاتور میں 62 نئے کیسز اور چار اموات کی اطلاع ملی، جالنہ میں 31 نئے کیسز اور تین افراد کی موت ہوئی۔ اسی کے ساتھ ہی عثمان آباد میں 70 نئے کیسز اور ایک موت کی اطلاع ملی ہے، جبکہ پربھنی میں 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔