اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں کورونا وائرس کے 1000 سے زائد نئے کیسز ، متاثرین کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز

ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز جب کہ ہلاک شدگان کی تعداد 437 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے 1000 سے زائد نئے کیسز
ملک میں کورونا وائرس کے 1000 سے زائد نئے کیسز

By

Published : Apr 17, 2020, 9:39 AM IST

Updated : Apr 17, 2020, 1:29 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1007 نئے کیسز درج کیے جانے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 13 ہزار 387 تک پہنچ گئی اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 23 افراد ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 437 ہو گئی ۔

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی 13387 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ کورونا سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی رفتار بھی بڑھی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 260 افراد کے صحتیاب ہونے کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1749 تک پہنچ گئی ہے ۔

وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔

کورونا سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 3205 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سات افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 194 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں انفیکشن کے 289 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی دارالحکومت دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 نئے کیسز درج کیے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی 1640 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران چھ افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے اور 51 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 25 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1267 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 15 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں ۔

مدھیہ پردیش میں بھی متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا اور وہاں 133 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متا ثرین کی تعداد بڑھ کر 1120 ہو گئی ہے جبکہ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہے ۔گجرات میں ایک دن میں 164 افراد متاثر ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 930 ہو گئی اور مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے ۔ وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 108 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1131 ہو گئی اور اب تک تین افراد ہلا ک ہوئے ہیں ۔

تلنگانہ میں اس دوران 53 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 700 ہو گئی ۔ ریاست میں اس سے 18 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ کیرالہ میں 395 افراد متاثر ہوئے ہیں اور تین افراد ہلا ک ہوئے ہیں ۔ اتر پردیش میں انفیکشن کے 70 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموع تعداد 805 ہو گئی ہے اور دو افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے ۔

جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 534 اور کرناٹک میں 315 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 14 اور 13 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 314 ہے اور چار افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 13، مغربی بنگال میں 10، ہریانہ میں تین، جھارکھنڈ میں دو اور بہار، اڈیشہ ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Last Updated : Apr 17, 2020, 1:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details