اردو

urdu

ETV Bharat / state

NCP Reception Program Held In Malegaon شیخ رشید کی 40 سالہ سیاسی خدمات کے اعتراف میں استقبالیہ اجلاس - راشٹروادی کانگریس پارٹی

مالیگاؤں کے معروف سیاسی رہنماء شیخ رشید شیخ شفیع کی 40 سالہ سیاسی خدمات کے اعتراف ایک استقبالیہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سابق نائب وزیر اعلی اجیت پوار اور این سی پی رہنما جینت پاٹل نے شرکت کی۔ NCP Reception Program Held In Malegaon

نور باغ گراؤنڈ میں شہری استقبالیہ اجلاس
نور باغ گراؤنڈ میں شہری استقبالیہ اجلاس

By

Published : Oct 24, 2022, 4:43 PM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے معروف سیاسی رہنماء شیخ رشید شیخ شفیع کی 40 سالہ سیاسی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ دنوں نور باغ گراؤنڈ میں شہری استقبالیہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اور اس اجلاس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی عہدیداران نے شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا۔

شیخ رشید کی 40 سالہ سیاسی خدمات کے اعتراف میں استقبالیہ اجلاس

اس موقع پر مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر جینت پاٹل نے شیخ رشید کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کی 40 سالہ سیاسی خدمات اور تعمیری و ترقیاتی کاموں کی ستائش کی۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو وہ چاہتے ہے وہی میڈیا پر دیکھا جاتا ہے۔ جینت پاٹل نے مزید کہا کہ جس طرح سے اجیت دادا پوار نے بارہ متی میں تعمیری و ترقیاتی کاموں کو انجام دے کر ان شہروں کو ترقی کی طرف مائل کیا۔ اسی طرح 2024 میں مہاراشٹر میں راشٹروادی کی حکومت آنے کے بعد مالیگاؤں شہر بھی اسی طرز سے ترقی کرتا نظر آئے گا۔NCP Reception Program Held In Malegaon

سابق نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار نے کہا کہ شیخ رشید نے گرنا ڈیم پانی اسکیم کے ساتھ بنکروں مزدوروں کے مسائل حل کئے۔ جنرل ہسپتال بنوایا، گھر کل یوجنا سے کالونی بنوایا، سمینٹ کانکریٹ روڈ بنوایا علی اکبر، واڈیا اور ہارون انصاری ہسپتال کی تعمیر میں اپنا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اور شیخ رشید کے کاموں کی طویل فہرست ہے جو انکی خدمات کی زندہ مثال ہے۔اجیت دادا پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں مسلمانوں کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی ہمیشہ سے اچھے کاموں کو کرتی آئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اقلیتوں کی ترقی کیلئے مولانا آزاد مالیاتی ترقیاتی کارپوریشن کا قیام اور اسکے بجٹ کو 500 کروڑ سے بڑھا کر 700 کروڑ راشٹروادی کانگریس پارٹی نے کیا ہے ۔مسلم بچوں کیلئے پولیس ٹریننگ ، بنکروں کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کی رعایت دینے کا فیصلہ ہم نے کیا۔ NCP Reception Program Held In Malegaon

یہ بھی پڑھیں : ATS Arrested PFI Worker From Nashik ناسک سے مزید ایک پی ایف آئی کارکن گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details