اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی میں کورونا وائرس سے 40 سالہ خاتون کی موت

ممبئی میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے، جس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ 7 ہوگئی ہے۔

ممبئی میں کورونا وائرس سے 40 سالہ خاتون کی موت
ممبئی میں کورونا وائرس سے 40 سالہ خاتون کی موت

By

Published : Mar 29, 2020, 3:17 PM IST

ممبئی کے ایم سی جی ایم ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کووڈ-19 سے 40 سالہ متاثرہ خاتون کی آج ہسپتال میں موت ہوگئی ۔

خاتون کو 28 مارچ کو ایم سی جی ایم ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اس وقت انہیں سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔ 3 سے 4 دنوں سے خاتون کو سانس لینے میں تکلیف اور سینہ میں درد محسوس ہورہی تھی۔

ممبئی میں کورونا وائرس سے 40 سالہ خاتون کی موت

ہسپتال میں جانچ کے دوران کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی، تاہم آج ان کی موت ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details