ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں پیر کے روز ایک 40 سالہ شخص کی لاش ملی ہے جس کے جسم پر چاقوؤں کے نشانوں ملے ہیں۔
مقتول کی شناخت سنتوش رام کرشن پوار کے نام سے ہوئی ہے، جو ہرسول گاؤں کا رہنے والا ہے۔
اطلاع ملتے ہی اڈگاؤں پولیس موقع پر پہنچی۔
پولیس کے مطابق 'اتوار کے روز اس شخص پر پہلے پتھر سے حملہ کیا گیا اور پھر اس پر تیز دھار سے وار کیا گیا۔'