اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد کے صنعتی علاقہ والوج میں چاردن کا کرفیو - بجاج کمپنی

مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے صنعتی علاقہ والوج میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔جسے دیکھتے ہوئے ضلع کلکٹر کی جانب سے چار دن کا کرفیو لگایا جارہا ہے ۔

اورنگ آباد کے صنعتی علاقہ والوج میں چاردن کا کرفیو
اورنگ آباد کے صنعتی علاقہ والوج میں چاردن کا کرفیو

By

Published : Jul 2, 2020, 6:38 PM IST

اورنگ آباد کے صنعتی علاقے والوج میں چار دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ کیا جارہا ہے، یہ کرفیو چار جولائی سے بارہ جولائی تک نافذ رہے گا اس بات کی اطلاع میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع کلکٹر اودے چودھری نے دی ۔

اورنگ آباد کے صنعتی علاقہ والوج میں چاردن کا کرفیو

اس موقع پر ضلع کلکٹر نے واضح کیا کہ صنعتی علاقے میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے عوامی نمائندوں کے مطالبے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے والوج کی بجاج کمپنی میں دیڑھ سو کے قریب پازیٹیو مریض پائے گئے جن میں سے دو ہلاک ہوچکے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details