اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا سے 37 لوگوں کی موت - کورونا وائرس

مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 1036 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

مراٹھواڑہ میں کورونا سے 37 لوگوں کی موت
مراٹھواڑہ میں کورونا سے 37 لوگوں کی موت

By

Published : Aug 27, 2020, 1:51 PM IST

اس دوران 37 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو علاقے میں کورونا کے 945 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔

صحت افسران نے جمعرات کو بتایا کہ اس دوران 37 مریضوں کی موت ہوگئی جن میں سے سب سے زیادہ 14 اموات اورنگ آباد میں ہوئیں اور 367 نئے معاملے درج کئے گئے۔

اس کے علاوہ لاتور میں 153 نئے معاملے اور پانچ اموات، بیڑ میں 51 معاملے اور پانچ اموات، نانڈیڑ میں 216 معاملے اور پانچ اموات، پربھنی میں 85 معاملے اور دو کی موت، جالنا میں 66 معاملے اور دو کی موت، ہنگولی میں سات نئے معاملے اور ایک کی موت نیز عثمان آباد میں کورونا کے 135 نئے معاملے درج کئے گئے اور تین لوگوں کی موت ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details