اس تعلق سے سماجی کارکن شفیق شیخ نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مہلوک نوجوان کے اہل خانہ نے آج صبح جب اس کے روم کا دروازہ کھلا تو عتیق احمد پھانسی کے پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ جس کے بعد اہل خانہ نے لاش کو نیچے اتارا اور اس معاملے کی اطلاع قلعہ پولیس اسٹیشن کو دی۔
مالیگاؤں: 35 سالہ نوجوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کی - معاملے کی اطلاع قلعہ پولیس اسٹیشن کو دی
مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع ہیرا پورہ علاقے میں عتیق احمد شیخ موسی عمر (35) سالہ نے اپنے مکان میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔
35 سالہ نوجوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کی
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی قلعہ پولیس عملہ فوراً جائے حادثے پر پہنچ گئی اور وہاں موجود ہجوم کو منتشر کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال میں روانہ کردیا۔
واضح رہے کہ تمام قانونی تکمیل کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا، جبکہ اس معاملے میں قلعہ پولیس مزید تحقیقات کررہی کہ کی اس نوجوان نے خودکشی جیسا قدم کیوں اٹھایا؟