اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 3473 نئے معاملات، 13 ہلاک - مراٹھواڑہ میں کورونا

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 473 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 3،473 نئے معاملات، 13 ہلاک
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 3،473 نئے معاملات، 13 ہلاک

By

Published : Mar 20, 2021, 9:50 AM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا وائرس (کوووڈ ۔19) کا قہر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3،473 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں اور اس عرصے کے دوران 13 مریضوں کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔

ہیلتھ کیئر افسروں نے ہفتہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے حاصل کیے گئے اطلاع کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ جہاں اب تک انفیکشن کے 1251 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں اور پانچ افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد ناندیڑ میں 697 نئے معاملات اور پانچ اموات واقع ہوچکی ہیں۔

وہیں جالنہ میں 567 معاملات اور دو اموات درج کی گئی ہیں۔ ہنگولی میں 48 کیس درج کیے گئے ہیں اور ایک موت واقع ہوچکی ہے۔ بیڑ ضلع میں 294 نئے معاملات، لاتور میں 242 ، پربھنی اور 215 معاملات درج ہوئے ہیں۔ عثمان آباد میں 119 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details