ممبئی: مہاراشٹر کے اندھیری ایسٹ اسمبلی ضمنی انتخاب میں 31.74 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی۔ ضمنی انتخابات میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے شیو سینا دھڑے کی رتوجا لٹکے سمیت سات امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان 6 نومبر کو کیا جائے گا۔ Andheri East By Election 2022
رتوجا لٹکے کو گزشتہ ماہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے انتخابی میدان سے دستبردار ہونے کے بعد آسان جیت درج کرنے کی امید ہے۔ اس سال مئی میں رتوجا لٹکے کے شوہر اور شیوسینا کے ایم ایل اے رمیش لٹکے کی موت کی وجہ سے یہ ضمنی انتخابات ہوئے۔