ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ نئے معاملوں میں 21 مرد اور نو خواتین شامل ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ سبھاش چندر بوس نگر میں چار ، جئے بھوانی نگر میں تین ، جہانگیردار کالونی اور شیو شنکر کالونی میں دو- دو معاملے درج کئے گئے ہیں۔
اورنگ آباد میں کورونا کے 30 نئے معاملے - مہاراشٹر کا کورونا متاثر ضلع
ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بدھ کے روز عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے 30 نئے معاملے درج ہوئے اور اس کے ساتھ ہی اس ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد 1360 ہوگئی ، جن میں سے 58 افراد کی موت اب تک ہوچکی ہے۔
اورنگ آباد میں کورونا کے 30 نئے معاملے
وہیں گنگا پور ، مسارواڑی ، سدھیشور نگر ، جادھو واڑی ، شاہ نواز مسجد احاطہ ، سعادت نگر ، بھوانی نگر ، پوران مونڈھا ، جونا باجاک ، اتکھیڑکمپلیکس ، جئے بھیم نگر ، التمش کالونی ، شیونیری کالونی این ۔9 ، تلک نگر ، این -4 سیڈکو۔ روشن گیٹ کیمپلکس ، صدف نگر ریلوے اسٹیشن کمپلیکس ، حمال واڑی ، ریلوے اسٹیشن ، بھاگیے نگر ، سمتا نگر اور سلوڈ میں بالترتیب ایک ایک شخص کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ وہیں اب تک ضلع میں 781 افراد اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔