اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں تین ہلاک - 3 dies in road accident

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ویجا پور ۔ کھنڈالہ شاہراہ پر ایک جیپ، دو موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں تین لوگ ہلاک ہو گئے۔

سڑک حادثے میں تین ہلاک

By

Published : Jul 6, 2019, 11:50 PM IST

پولیس نے بتایا کہ 'دو موٹر سائیکل پر تین لوگ روٹے گاؤں سے ویجا پور جارہے تھے۔ اس دوران ویجا پور سے کھنڈالہ کی طرف جانے والی تیز رفتار جیپ ان موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار بھگوان سوماسے (38) اور مہاویر بوہرہ (60) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر ایک موٹر سائیکل سوار وشنو شندے (28) سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔ اس نوجوان کو فوری طور پر اورنگ آباد کے سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔ بوہرہ ہیلتھ افسر کے عہدے سے سبکدوش تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details