ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلس اضافہ ہو رہا ہے، 16 آگست کی رات کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ضلع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 287 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 29495 ہوگئی ہے۔
وہیں ضلع میں کورونا سے اب تک 833 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 22651 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6011 مریض اسپتال میں ابھی بھی زیر علاج ہے۔
اورنگ آباد: کورونا کے 287 نئے معاملے - corona news
اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 29495 مریض سامنے آئے ہیں۔ وہیں 833 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہیں جبکہ 22651 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 6011 مریض زیر علاج ہیں۔
مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف جگہوں پر چیک پوسٹ بنائے گئے ہیں۔ تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ نکلیں۔
وہیں انتظامیہ عوام سے اپیل بھی کر رہی ہے کہ 'وہ اپنے گھروں میں رہے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور ماسک کا خاص خیال رکھیں۔
ضلع میں کئی ہاٹ اسپاٹ بھی بناۓ گئے ہیں۔ کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے، جن علاقوں سے مثبت مریض سامنے آئیں ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔
TAGGED:
corona update