اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونے: کووڈ 19 سے ایک اور شخص ہلاک - پونے

ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں جمعہ کے روز کووڈ 19 سے متاثرہ 27 برس کا شخص ہلاک ہو گیا۔

covid 19
covid 19

By

Published : Apr 10, 2020, 6:18 PM IST

پونے کے صحت حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص دیگر بیماریوں میں مبتلا تھا۔

پونے کے صحت حکام کے مطابق 27 برس کا شخص پونے کے ساسون اسپتال میں زیر علاج تھا اور وہ احمد نگر کا رہنے والا تھا جو کووڈ 19 سے متاثر تھا اور اسے دیگر بیماریاں بھی تھیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے کہا کہ پونے میں اب تک کورونا وائرس کے 209 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 6412 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 5709 افراد زیر علاج ہیں جبکہ 504 افراد کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اس وائرس کے سبب اب تک 199 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details