اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 268 نئے کیسز - ہیلتھ افسروں نے جمعرات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقےمیں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کے 268 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ ہیلتھ افسروں نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 268 نئے کیسز
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 268 نئے کیسز

By

Published : Dec 31, 2020, 1:49 PM IST

انہوں نے بتایا کہ اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے علاقے میں چھ افراد کی موت بھی ہوئی ہے ۔

مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق علاقے کے آٹھ اضلاع میں اورنگ آبادسب سے زیادہ متاثر رہا ، یہاں کورونا کے 68 نئے کیسز اور دو افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ۔

اس کے بعد جالنہ میں 35 نئے کیسزاورایک شخص کی موت ، بھیڑمیں 35 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی ، لاتور میں 26 نئے کیسز اور ایک کی موت ،عثمان آباد22 نئے کیسز اور ایک کی موت ، ناندیڑ میں 65 نئے کیسز، پربھنی میں نو کیسز اور ہنگولی میں آٹھ کیسز سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details