ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے کیسز میں دھیرے دھیرے کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 226 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، تاہم اس عرصے کے دوران کورونا وائرس سے متعلق کوئی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یہ اطلاع یہاں جاری ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی ہے۔ نئے کیسز کے ساتھ کووڈ پازیٹیو کیسز کی کل تعداد 81,62,120 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,48,504 ہو گئی ہے۔ یہاں اموات کی شرح 1.81 فیصد ہے۔ نئے 226 کیسوں میں سے 59 دارالحکومت ممبئی میں سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 80,07,840 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ صحت یابی کی شرح 98.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اس وقت ریاست میں 5,776 مریض زیر علاج ہیں۔
مہاراشٹر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 81 لاکھ 62 ہزار 120 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں 22 اپریل کو 850 کورونا کیسز درج ہوئے تھے اور چار مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ وہیں بھارت میں فعال اور نئے کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جب کہ پیر کو یہ تعداد سات ہزار سے زیادہ تھی۔ وہیں گزشتہ روز دہلی میں کورونا کے 1515 نئے کیسز درج ہوئے تھے اور اس وبا سے چھ لوگوں کی موت ہوئی تھی۔