اردو

urdu

ETV Bharat / state

معصوم زینب کے علاج میں لگیں گے 16 کروڑ، کراؤڈ فنڈنگ سے پیسہ جمع کرنے کی کوشش - اردو نیوز ممبئی

ممبئی کی رہنے والی معصوم زینب چودھری جو 19 ماہ کی ہونے کے باوجود نہ چل سکتی ہے اور نہ بیٹھ سکتی ہے۔ زینب کے والدین نے جب اس کی جانکاری ڈاکٹر کو دی تو پتہ چلا کہ زینب ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس کے علاج کے لیے 16 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

19 months old zainab needs 16 crore for treatment,family appeal for help
زینب کے علاج میں لگیں گے 16 کروڑ

By

Published : May 29, 2021, 2:33 PM IST

زینب چودھری جس بیماری میں مبتلا ہے، اس بیماری کا نام اسپائنل مسکلر اٹرافی ہے جس میں بچے کی پیٹھ کی ہڈی اس قابل نہیں رہتی کہ بچا یا بچی چل پھر یا بیٹھ سکے، وہ صرف زمین پر لیٹ سکتے ہیں۔

زینب کے والد اشفاق چودھری نے بتایا کہ اس کے علاج کے لئے سویٹزرلینڈ کی ایک فارما کمپنی میں بنایا گیا انجیکشن درکار ہے لیکن اس کی قیمت 16 کروڑ روپے ہے جس کے لئے انہوں نے کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے عوام سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں۔

دیکھیں ویڈیو

زینب کی والدہ امرین چودھری بھی اپنی بچی کے لئے عوام سے یہ التجا کر رہی ہیں کہ لوگ ان کی بچی کے علاج کے لئے ان کا مالی تعاون کریں تاکہ ان کی بچی عام بچوں کے جیسے چل پھر سکے اور اپنی زندگی جی سکے۔

نیورولوجسٹ ڈاکٹر نیلو دیسائی کے مطابق یہ نسلی بیماری ہے، اس بیماری کا بر وقت علاج نہ ہونے پر ننھے بچوں کی جان کا بھی خطرہ لاحق رہتا ہے۔ اس بیماری کے سبب ننھے بچوں کو اٹھنے بیٹھنے اور چلنے میں سانس لینے میں بھی دقتیں پیش آتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

چھ ماہ کی بچی نور فاطمہ کے لیے ناگور درگاہ کے سجادہ نشیں کی اپیل

اس بیماری کے علاج کے لئے تین برس قبل بنایا گیا زولگنسما انجیکشن کافی کارآمد ثابت ہو رہا ہے لیکن اس کی قیمت زیادہ ہونے کے سبب ہر ایک کو یہ میسر نہیں۔ کروڑوں روپے میں جو انجیکشن زینب کو لگایا جائے گا، اسے جین تھیراپی کے لئے جس انجیکشن کی زینب کو ضرورت ہے اسے زولگنسما کہتے ہیں۔ اس انجیکشن کو سویٹزرلینڈ نوایٹسنام کی ایک کمپنی تیار کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details