ممبئی: مہاراشٹرا میں کووڈ-19 کے 1887 نئے معاملے درج ہوئے، یہ اطلاع جمعہ کو جاری ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی ہے۔ ریاست میں مجموعی کیسوں کی تعداد بڑھ کر 8091276 ہوگئی ہے، جب کہ مزید چھ اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 148214 ہوگئی ہے۔ new Corona cases in Maharashtra
بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 2190 مریض اس وائرس سے ٹھیک ہوئے اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے افراد کے ساتھ یہ تعداد 7930793 ہوگئی۔ ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.02 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 12269 فعال کووڈ 19 کے مریض زیر علاج ہیں۔