محمکہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 'عہدیداروں نے بتایا کہ 1789 نئے مثبت کیسز کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ان اضلاع میں 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
مراٹھواڑہ: آٹھ اضلاع میں کورونا کے 1789 نئے کیسز - اورنگ آباد
ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 1789 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
coronavirus
مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد میں 342 کیسز اور 9 اموات، عثمان آباد میں 200 کیسز 7 اموات، لاتور 428 کیسز اور 2 اموات، بیڑ میں 110 معاملے اور 2 اموات، ناندیڑ میں 370 کیسز اور ایک موت، جالنہ میں 216 معاملے اور ایک کی موت، پربھنی میں 89 معاملے ایک موت اور ہنگولی میں 34 کیسز سامنے آئے ہیں۔