کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ضلع ناندیڈ ہوا ہے جہاں 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 7 افراد کی موت ہوگئی۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 1731 نئے کیسز اور 39 ہلاکتیں - کورونا وائرس
مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں ایک دن میں کورونا وائرس کے مزید 1731 کیسز کے رپورٹ ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران مزید 39 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کےمزید 1731 نئے کیسز اور 39 ہلاکتیں
لاتورمیں 252 کیسز اور سات اموات ،اورنگ آباد میں 427 نئے کیسز اور چھ اموات ،عثمان آباد میں 163 نئے کیسز اور چھ اموات ،پربھنی میں 186 نئے کیسز اور چار اموات ،بیڈ میں 228 نئے کیسز اور پانچ اموات ، جالنہ میں 99 نئے کیسز اور تین اموات اور ضلع ہنگولی میں تین اموات اور 25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔