اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1608 نئے معاملے، 29 اموات - مراٹھواڑہ میں کورونا سےموت کی تعداد

مہاراشٹر کے مراٹھواڑا خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1608 نئے معاملے سامنے آئےاور اس عرصے میں وائرس کی وجہ سے 29 افراد کی موت ہوگئی۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1608 نئے معاملے
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1608 نئے معاملے

By

Published : Sep 26, 2020, 3:48 PM IST

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق، خطے کے آٹھ اضلاع میں کورونا کے سب سے زیادہ متاثر لاتور میں 358 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور آٹھ کی موت ہوئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 351 نئے معاملے اور سات اموات، پربھنی میں 76 نئے معاملے اور پانچ اموات، ناندیڑ میں 232 نئے معاملے اور تین اموات، جالنا میں 118 نئے معاملے اور تین اموات، بیڑ میں 196 نئے کیس اور دو اموات، ، عثمان آباد میں 165 نئے معاملے اور ایک مریض کی موت ہوئی اور ہنگولی میں 42 نئے معاملے اور ایک مریض کی موت ہوئی۔

اس دوران مہاراشٹرا میں کورونا انفیکشن کے 17794 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور 416 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اب ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 13.07 لاکھ ہوگئی ہے، جس میں سے 9.62 لاکھ افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس وقت مہاراشٹر میں کورونا کے 2.72 لاکھ فعال معاملے ہیں، جبکہ اس کی وجہ سے 34763 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details