ممبئی: 26 نومبر 2008 کو 10 حملہ آوروں کے 60 گھنٹوں تک ممبئی کے تاج ہوٹل سمیت اہم متعدد مقامات پر تباہی مچانے کے 15 سال بعد ممبئی اب کئی وجوہات کی بنا پر خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہے۔ ممبئی کے شہریوں کے پاس اس قتل عام کی صرف مبہم یادیں ہیں جو 10 بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے بحیرہ عرب کے ذریعہ ممبئی میں داخل ہوکر جنوبی ممبئی کے ایک چھوٹے سے علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد اپنا گھناونا کھیل انجام دیا تھا۔
اس حملے میں تقریباً 150 افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے نو دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک حملہ آور اجمل عامر قصاب کو زندہ پکڑا گیا تھا۔ جسے چار سال تک چلنے والے مقدمے میں موت کی سزا سنائی گئی اور پھر 21 نومبر 2012 کو پونے کی یرودا سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔ اس وقت کے وزیر داخلہ آنجہانی آر آر پاٹل نے اعلان کیا تھا کہ دیگر نو حملہ آوروں، جن کو مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز نے تصادم کے دوران ہلاک کردیا تھا، کو ممبئی میں نامعلوم مقامات پر دفن کیا گیا ہے۔
ان دہشت گردانہ حملوں نے جہاں بھارتی سیکورٹی کوتاہی کو اجاگر کیا وہیں مستقبل میں ایسے ہی خوفناک حالات کو روکنے کے لیے بہترین اقدامات، اپ گریڈ، بہتر ہتھیار، بہتر انٹیلی جنس اور نگرانی کے طریقہ کار کو جنم دیا۔ حکام نے مطابق ممبئی کے ارد گرد ایک ایسی 'سیکیورٹی شیلڈ' تیار کی گئی ہے جو مستقبل میں ایسے کسی بھی حملے کو بہت جلد ناکام بنا سکتی ہے۔
کوئیک ریسپانس ٹیم، ایلیٹ فورس ون، ممبئی پولیس میرین یونٹ، پولیس کے ساتھ مل کر بھارتی بحریہ اور بھارتی کوسٹ گارڈ نے مشترکہ طور پر سمندری اور ساحلی سیکورٹی کو بڑھایا ہے۔ پولیس فورس کے لیے بہتر ہتھیاروں، متعلقہ محکموں کے ساتھ انٹیلی جنس کا اشتراک، جدید آلات کے ساتھ کڑی نگرانی اور شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ تکنیکی طور پر تربیت یافتہ افرادی قوت سے ان کی مدد کی جاتی ہے۔ پانچ بڑے یونٹس کے ساتھ کوئیک ریسپانس ٹیم (QRT) نے ملک کے تجارتی دارالحکومت کو کافی زیادہ محفوظ بنایا ہے۔
جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے کیو آر ٹی تیزی سے حرکت کرتا ہے، کم سے کم وقت میں دہشت گردی کے مقام پر پہنچ جاتا ہے اور خطرات کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یرغمالی کے حالات سے نمٹنے یا بے اثر کرنے اور ریاستی یا مرکزی افواج کے ساتھ تال میل میں کام کرنے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔